گاندھی کی پڑ پوتری آشیش لتا کو دھوکہ دہی کے الزام میں 7 سال قید کی سزا

حیدرآباد _ مہاتما گاندھی کی پڑ پوتری آشیش لتا رام گووند کو دھوکہ دہی کے الزام میں جنوبی افریقہ کی عدالت نے 7  سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا دھوکہ دہی اور جعلسازی کے معاملے میں اہم ہے۔ ان کے خلاف جنوبی افریقہ میں  3.22 کروڑ روپئے غبن کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد ڈربن کی ایک عدالت نے انھیں سات سال قید کی سزا سنائی۔ بزنس مین ایس آر مہاراج کو آشیش لتا رام گووند نے دھوکہ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا رام گووند ، حقوق انسانی کے نامور کارکنان ایلا گاندھی اور میوا رام گووند کی بیٹی ہیں۔ ڈربن عدالت نے لتا رام گوبند کو اس معاملے میں عائد سزا اور سزا کے خلاف اپیل کا موقع تک نہیں  دیا۔