دنیا بھرمیں آج منایا گیا لڑکیوں کا بین القوامی دن

نئی دہلی: آج لڑکیوں کا بین الاقوامی دن یعنی انٹنرنیشنل ڈے آف دی گرلزہے۔ ڈسمبر 2011 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے لڑکیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور دنیا بھر میں لڑکیوں کو در پیش منفرد چیلنجس کو تسلیم کرنے کے لئے 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا بین الاقوامی دن قرار دینے کے لئے قرار داد منظور کی تھی۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اس سال لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کا موضوع ”معاشرے میں صنفی ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنا ہے”۔ دنیا کے مختلف ممالک میں آج کا دن منایا گیا۔ اس موقع پرتقاریب کا اہتمام کیا گیا۔