بیرونی ممالک کے عازمین کو اس مرتبہ بھی حج کی اجازت نہیں

جدہ _ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے اس سال بھی حج کی اجازت صرف سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم بیرونی ممالک کے شہریوں کو دینے کا اعلان کیا ہے کورونا وائرس کی وبا کے پیش دوسرے سال بھی سعودی حکومت نے محدود تعداد میں حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس سال 60 ہزار افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی اور بیرونی ممالک کے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔18 سال سے 65 سال عمر کے عازمین کو حج کی سعادت کا مواقع فراہم کیا جائے گا۔

عازمین حج کو کورونا کا ٹیکہ لینا ضروری ہے پہلا خوراک لینے والے عازمین کو حج کے لئے درخواست داخل کرنے کی اجازت دی گئی ہے