ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی افغانستان میں پیش آئے جھڑپوں میں جاں بحق

نئی دہلی _ ایک ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش احمدصدیقی ، افغانستان میں پیش آئے جھڑپوں میں جاں بحق ہوگئے ۔ جمعہ کو افغانستان میں متعین ہندوستانی سفیر فرید مامو ندزی نے بتایا کہ صدیقی قندھار  کے ضلع اسپن بولدک میں شورش پسند کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے۔ سفیر فرید ماموندزی  نے  صدیقی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

 

بیشتر صحافیوں اور میڈیا کی شخصیات نے پلٹزر انعام یافتہ رائٹرز کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے دانش صدیقی نے ٹیلیویژن نیوز کے نمائندے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد میں فوٹو جرنلسٹ بن گئے۔ وہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے فوٹو جرنلسٹ تھے۔ انہوں نے کچھ عرصہ تک انڈیا ٹوڈے گروپ کے نمائندے کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ صدیقی کو پوری دنیا میں بہت سارے بحرانوں اور آفات سماوی کے اوقات جرات مندی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل  ہے۔ انہوں نے  عراق اور افغانستان کی جنگوں ، روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران ، نیپال کے زلزلے اور ہانگ کانگ کے مظاہروں کا احاطہ کیا تھا ۔ صدیقی کو سری لنکا دھماکوں کے دوران پولیس کیس کا بھی سامنا کرنا پڑا۔