جرائم و حادثات

عادل آباد سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش برآمد _ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں 28 ستمبر کو لاپتہ 33 سالہ کرن کمار کی نعش گڈی ہتھنور کے جنگل سے برآمد ہوئی۔پولیس نے کرن کمار کے قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتایا ہے تفصیلات کے مطابق عادل آباد کے رام نگر کا رہنے والا کرن کمار ایک لیاب ٹیکنیشن ہے اس نے 7 سال قبل بھاگیہ شری نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی انھیں دو بچے ہیں اسی دوران 4 سال قبل کرن کمار کے رمیا نامی ایک دوسری لڑکی سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔رمیا کے گھر والوں کو ان دونوں کے تعلقات کا علم ہوگیا تھا اور کرن کمار کو کئی مرتبہ دھمکیاں دی تھی اور کرن کمار کا رمیا کے بھائی ، چچا سمیت 5 افراد نے مل کر قتل کردیا اور نعش کو گڈی ہتھنور کے جنگل میں پھینک دیا۔ پولیس نے 5 ملزمین میں تین کو گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button