ہندوستان کی حالت دل کو تڑپانے والی ہے : ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن

نئی دہلی _ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اڈینوم نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے قہر کو دیکھنے سے دل تڑپ رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ بھارت کو درکار کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ٹیڈروس کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ملک میں روزانہ کورونا کیسس کی تعداد ساڑھے تین لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 3000 کے قریب پہنچ رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ‘ہندوستان میں صورتحال دل دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضروری مدد فراہم کریں گے۔ ٹریڈوس نے انکشاف کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے آکسیجن کانسنٹریٹرس  ، موبائل میڈیکل کٹس اور لیبارٹری کی مصنوعات بھیج رہے ہیں۔