غزہ میں حماس کے سربراہ یحیی سنور کی رہائش گاہ پر فضائی حملے

حیدرآباد_ اسرائیلی نے  فضائی حملوں کے ذریعہ غزہ پٹی میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ یحییٰ سنور کے گھر کو نشانہ بنایا ۔اسرائیلی آرمی نے یہ اطلاع دی کہ اتوار کی صبح یہ حملے کئے گئے لیکن ان حملوں میں یحیی سنور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔اسرائیل کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین یحییٰ سنور کی رہائش گاہوں کے علاوہ ان کے بھائی ، محمد سنور ، جو لاجسٹکس کے سربراہ اور حماس کے لئے افرادی قوت ہیں بھی شامل ہیں۔ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا۔آج کے اسرائیلی فضائی حملوں میں تین فلسطینی ہلاک ہوگئے ، اور بہت سے زخمی ہوئے جب کہ رات بھر بھاری بمباری کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کو غزہ میں تشدد کے آغاز کے بعد سے اب تک  148 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں ، جن میں 41 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ اسرائیل میں دو بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔