غزہ شہر کے 12 منزلہ رہائشی ٹاور پر اسرائیل کا میزائل حملہ

نئی دہلی _ گذشتہ جمعہ کے موقع پر مسجد اقصی میں شروع ہونے والی اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے جن میں معصوم فلسطینی بچے بھی شامل ہیں تازہ ترین واقعہ میں اسرائیل نے غزہ شہر کی الشورق ٹاور پر میزائل حملہ کیا۔جس میں بھی کئی فلسطینی افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے غزہ شہر میں تین ہمہ منزلہ عمارتوں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے