کل چہارشنبہ کو سال کا پہلا مکمل چاند گہن

حیدرآباد _ اس سال کا پہلا چاند گہن کل چہارشنبہ کو ہوگا۔ اگرچہ یہ مکمل چاند گہن  ہے تاہم یہ صرف ہندوستان کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے عہدیداروں نے بتایا کہ چاند گہن ، جو چہارشنبہ کی سہ پہر شروع ہونے کا امکان ہے ، سکم ، مغربی بنگال کے کچھ حصوں ، اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں انڈمان اور نکوبار جزیروں کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں میں نظر آئے گا۔ یہ جنوبی امریکہ ، شمالی امریکہ ، شمال مشرقی ایشیاء ، آسٹریلیا ، انٹارکٹیکا ، بحر الکاہل اور بحر ہند میں دیکھا جائے گا ۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ  چاند گہن  ہندوستان میں سہ پہر 3.15 بجے شروع ہوگا اور شام 6.22 بجے ختم ہوگا۔ چاند گہن 14 منٹ 30 سیکنڈ تک جاری رہتا ہے۔ اسی طرح کا چاند گرہن 10 دسمبر 2011 کو کولکاتہ میں دیکھا گیا تھا ،