امریکہ میں نئی بیماری منکی پاکس _ ایک شخص متاثر

نئی دہلی _ امریکہ میں ایک عجیب بیماری 20 سال بعد دوبارہ سامنے آئی۔ اس بیماری سے متاثر ہونے پر جسم کے تمام حصوں پر پھونسیاں نکل آتی ہیں امریکہ میں وبائی امراض کو کنٹرول کرنے والے ادارے سی ڈی سی  کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نائیجیریا کا سفر کرنے والا ایک شخص Monkeypox میں مبتلا ہوگیا ہے۔ اس شخص کا فی الحال تنہائی میں علاج کیا جارہا ہے۔ وہ جس طیارے  میں سفر کیا تھا اس میں موجود دوسرے مسافروں کو الرٹ کردیا گیا ہے  تاہم ، سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے ، جس سے عام لوگوں کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ 2003 میں 47 افراد  آخری بار منّکی  پاکس سے متاثر ہوئے تھے ۔ گذشتہ ماہ جون میں ، برطانیہ میں چار افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے