سعودی عرب میں 17 مئی سے داخلہ کی اجازت

جدہ _ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سعودی عرب اپنی زمین ، سمندری اور ہوائی سرحدوں کو پیر ، 17 مئی (شوال 5) سے مکمل طور پر کھول دے گا۔

جو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بند کردیئے گئے تھے

وزارت نے کہا کہ ٹیکہ لینے والے تمام شہریوں کو 17 مئی کو صبح 1:00 بجے سے مملکت کے باہر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔جن شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں لے لی  یا وہ لوگ جو ویکسین کی پہلی خوراک لے کر  14 دن ہوگئے انھیں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی