تلنگانہ

بودھن بلدیہ کے دو مجلسی نمایندہ کونسلرس کی جیل سے رہائی

نظام آباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے بودھن اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی  شکیل عامر  کے قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار مجلس کے دو نمایندہ کونسلرس کو ضمانت مل گئی ہے۔ چہارشنبہ کے روز نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقے سارنگا پور میں واقع ڈسٹرکٹ جیل سے  ایم آئی ایم کونسلرس الطاف اور نوید رضا ضمانت کے بعد باہر آگئے ۔ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے  ڈپٹی میئر و مجلسی قائد ادریس خان، ایم آئی ایم کے ضلع صدر شکیل اور مجلس کے کئی قائدین نے ان کا استقبال کیا اور ان کی جیل کے باہر گلپوشی کی۔

 

اس موقع پر ایم آئی ایم قائدین نے کہا کہ ایم ایل اے شکیل،  نے گزشتہ ماہ بودھن ٹاؤن کا دورہ کیا تھا اس وقت مقامی مجلسی قائدین نے ان سے  بلدیہ میں ترقیاتی کاموں کو انجام نہ دینے کی شکایت کی تھی اور کئی عوامی مسائل کو اٹھایا تھا سوال کرنے پر رکن اسمبلی نے دو کونسلروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے 16 جون کو جیل بھیج دیا تھا انہوں نے کہا کہ وہ  بودھن کی ترقی کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button