انٹر نیشنل

وائٹ ہاوز کا ایک ملازم کورونا سے متاثر۔ صدرسے رابطہ میں آنے کا انکشاف

نئی دہلی: وائٹ ہاوز کا ایک ملازم کورونا سے متاثرپایا گیا، بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا ایک ملازم جو حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ رابطے میں آیا تھا اس کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی نے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ ملازم 17 دسمبر کو امریکہ کے صدر بائیڈن کے رابطے میں آیا تھا جس کے بعداتوارکو صدر کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ پیر کی صبح جب عملہ مثبت پایا گیا تو صدر کا دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی۔ امکان ہے کہ کل دوبارہ امریکی صدرکا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button