انٹر نیشنل

بڑی خبر _ 12 سال عمر کے بچوں کو بھی عمرہ کرنے کی اجازت

بڑی خبر _ 12 سال عمر کے بچوں کو بھی عمرہ کرنے کی اجازت

حیدرآباد _ 14 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی عازمین کو مملکت میں داخل ہونے اور عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج و عمرہ نے صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی عازمین کو حج کی اجازت دینے کے اپنے پہلے فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔اور 12 سال تک کے بچوں کو عمرہ کی اجازت دیتے ہوئے نئے ہدایت جاری کئے ہیں

 

نئی ہدایت کے مطابق مملکت کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ریاستوں کے شہری اور 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی زائرین کو مسجد الحرام میں عمرہ، نماز ادا کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ مکہ مکرمہ اور  مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں داخلہ کی اجازت دی ہے ۔ 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی جو مختلف قسم کے ویزوں کے تحت آتے ہیں اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست دینا ہوگا۔جس میں انھیں اپنی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوگا۔

 

وزارت نے GCC ریاستوں اور دنیا بھر کے دیگر ممالک سے آنے والے عازمین کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی۔ جی سی سی کے شہریوں کے حوالے سے، انہیں مملکت میں داخل ہونے سے پہلے مقیم پلیٹ فارم پر اپنی ویکسینیشن کی حیثیت کا ثبوت رجسٹر کرنا ہوگا۔ انہیں مملکت میں آمد کے بعد توکلنا اور ایاتمرنا پر اپنی  درخواستوں کو  اندراج کرنا ہوگا،

متعلقہ خبریں

Back to top button