مبارکباد

نارائین پیٹ کے ممتاز وکیل عبدالسلیم ایڈوکیٹ کے فرزند نعمان سلیم قاسمی کی اعلی تعلیم کے حصول کے لئے کینڈا روانگی

نارائین پیٹ 12، اپریل ( نامہ نگار) نارائین پیٹ کے ممتازو سینئر قانون داں جناب عبدالسلیم صاحب ایڈوکیٹ کے چھوٹےفرزند جناب نعمان سلیم قاسمی اعلی تعلیم کے حصول کے لے کینڈا روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے محبوب نگر ضلع میں انجینئرنگ کا کورس امتیازی درجہ کے ساتھ تکمیل کرلیا ہے۔

 

اب سائبرسکیورٹی میں پوسٹ گریجویشن کے لے کینڈا کے SAULT کالج میں انہیں داخلہ ملا ہے۔ وہ حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ سے دوبئی اور پھر دوبئی سے کینڈا روانہ ہونگے۔ اعلی تعلیم کے لے روانہ ہورہے نعمان سلیم قاسمی کو اُن کے عزیز و اقاریب نے مبارک باد پیش کی اور تہنتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یادرہے کہ نعمان سلیم قاسمی کے بڑے بھائی ادنان قاسیمی ، Damodaram Sanjivayya National Law University, Visakhapatnam سے قانون میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بنگلورو کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لیگل ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ایک اور بھائی ریان قاسمی ڈینٹل ڈاکٹر ہیں۔

 

نارائین پیٹ ٹاون میں ہی وکالت کرتے ہوئے اپنے فزندان اور صاحبزادی کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق سے آراستہ کرنے پر دوست احباب جناب عبدالسلیم صاحب ایڈکیٹ کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔ یادرہے کہ نارائین پیٹ ٹاون میں ہمہ وقت بے لوث ملی وقومی خدمات کے لے عبدالسلیم ایڈوکیٹ کا نام سرفہرست ہے۔ وہ تمام طبقات میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں

اس موقع پر الحاج خلیل احمد تاج امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد تقی چاند رکن بلدیہ مجلس’ غلام دستگیر چاند سابق رکن بلدیہ’ سرفراز حسین انصاری’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج’ فضل الرحمن اسکالر’ حافظ محمد تقی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button