انٹر نیشنل

امریکہ کے ٹیکساس میں ایک ٹرک سے 46 نعشیں برآمد

حیدرآباد _ 28 جون ( اردولیکس ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ ریلوے ٹریک کے قریب کھڑے ایک  ٹرک سے 46 نعشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مہاجرین کو غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا  ہے۔

سان انتونیو پولیس اسٹیشن کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سان انتونیو شہر میکسیکو کی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ وہاں حالیہ دنوں سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ٹرک میں 100 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کے ہونے کا شبہ ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ  ٹرک میں سوار افراد گرم موسم کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔  ٹرک کافی بڑی ہے جس کے 18 ٹائر ہیں ۔ واقعے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرک کو شام 6 بجے کے قریب دیکھا گیا۔ ٹرک کے باہر ایک شخص مردہ پایا گیا، ٹرک میں 45 نعشیں ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button