انٹر نیشنل

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کاروں اور ہیلی کاپٹر میں نقد رقم کے ساتھ ملک سے ہوئے فرار !

حیدرآباد _ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے ملک سے فرار ہوتے ہوئے بھاری رقم ساتھ لے گئے۔ کابل میں افغان سفیر نے کہا کہ اتوار کو طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغان صدر صدارتی محل سے پیسوں سے بھری چار کاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ملک چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کاروں اور ہیلی کاپٹر میں نقد بھرنے کے بعد باقی رقم صدارتی محل میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی کہ غنی اتوار کے روز طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد ملک چھوڑ گئے تھے۔ غنی نے بعد میں اعلان کیا کہ وہ خونریزی سے بچنے کے لیے کابل سے چلے گئے ہیں۔ روسی سفارت خانے کے ترجمان ایشینکو نے روسی سفیر کے ان ریمارکس کی تصدیق کی ہے کہ غنی بھاری رقم لے کر ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ  عینی شاہدین کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر یہ اطلاع دی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button