حیدرآباد سے لندن کا سفر اب صرف 9 گھنٹوں میں _ شمش آباد ائیرپورٹ سے ایر انڈیا کی نان اسٹاپ فلائٹ کا آغاز

حیدرآباد _ جو لوگ شمش آباد ائیرپورٹ سے براہ راست لندن جانا چاہتے ہیں وہ اب صرف 9 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ اس کے لیے ایئر انڈیا نے آج سے نان اسٹاپ پروازیں شروع کی ہیں۔ یہ پروازیں حیدرآباد سے براہ راست لندن کو  ہفتے میں دو بار پیر اور جمعہ کو دستیاب ہیں۔ ایئر انڈیا کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ایئر انڈیا کی نان اسٹاپ پرواز صرف نو گھنٹے میں لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ اس سے ان مسافروں کا خواب پورا ہوا جو طویل عرصے سے براہ راست پروازوں کا انتظار کر رہے تھے۔ ایئر انڈیا کے عہدیداروں اور شمش آباد جی ایم آر ایئرپورٹ کے عہدیداروں کے مطابق آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور قریبی ریاستوں کے مسافر بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔