انٹر نیشنل

فلسطین میں الجزیرہ کی سینئر رپورٹر شیریں ناصری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک

حیدرآباد_ 11 مئی ( اردولیکس ڈیسک) الجزیرہ کی سینر رپورٹر شیریں ناصری، جو فلسطین میں نامہ نگار تھیں، منگل کو اسرائیلی فورسسس کے ہاتھوں ہلاک ہوگئیں۔ شیریں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ مغربی کنارے میں جینین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کی کوریج کررہی تھیں۔  اسرائیلی فورسز پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے  پریس جیکٹ پہن رکھی شیریں پر حملہ کردیا ۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الجزیرہ انگلش کی پروڈیوسر لینا السافن نے ٹویٹ کیا کہ اسرائیل نے 2000 سے اب تک 50 فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button