جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی لیڈر تروپتی ریڈی کا اغوا

حیدرآباد_ 14 جولائی( اردولیکس) حیدرآبادکے الوال  علاقے میں بی جے پی کے ریاستی لیڈر  تروپتی ریڈی کو اغوا کرلیا گیا۔

 

اس کی بیوی سجاتا نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کے شوہر کو حیدرآباد کے الوال میں اغوا کیا گیا ہے۔ اس نے شکایت میں کہا کہ کچھ لوگ اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تروپتی ریڈی بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

 

الوال پولیس کے مطابق  تروپتی ریڈی جو حیدرآباد کے کشائی گوڈا میں رہتا ہے رئیل اسٹیٹ کا تاجر ہے۔ اولڈ الوال پکالا کنٹہ میں اس کی کروڑوں روپے کی ایک زمین ہے۔ چند ماہ قبل جب زمین پر تنازعہ ہوا تو اس نے اعلیٰ پولیس افسران سے اس معاملے کو رجوع کیا۔  جمعرات کی دوپہر تروپتی ریڈی ایک کار میں ڈرائیور کے ساتھ الوال  تحصیلدار کے دفتر پہنچا۔

 

جب ڈرائیور کام سے باہر گیا اور واپس آیا تو تروپتی ریڈی غائب تھا۔ اس کے دونوں فون بھی بند بتا رہے تھے ڈرائیور نے اس کی اطلاع تروپتی ریڈی کی بیوی سجاتا کو دی جس پر سجاتا نے جمعرات کی رات پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں سجاتا نے دعویٰ کیا کہ اس کے شوہر کو زمین کے تنازعہ کی وجہ سے مخالف گروپ کے لوگوں نے اغوا کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button