سعودی عرب نے کورونا کی تیسری خوراک بھی دینے کا اعلان کیا

جدہ _ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کی تیسری خوراک ( بوسٹر ڈوز) دینے کا اعلان کیا ہے سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ COVID-19 بوسٹر شاٹس اب دستیاب ہیں۔ بوسٹر خوراک ان تمام افراد کے لیے دستیاب ہے جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ بوسٹر خوراک دوسری خوراک لینے کے  چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز لی جا سکتی ہے۔

وزارت صحت نے شہریوں کو مشورہ دیاکہ وہ  "توکلکنا” اور "سہاتی” ایپس کے ذریعے بوسٹر خوراک کے لیے اپائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔

وزارت صحت پہلے ہی ان لوگوں کو بوسٹر خوراک دینا شروع کر چکی ہے جو زیادہ خطرے والے گروپوں میں ہیں ، جنہیں اعضاء کی پیوند کاری کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جن کو گردوں کی دائمی بیماری ہے اور جو صحت کے کارکن ہیں۔وزارت نے ان لوگوں پر زور دیا ہے جو زیادہ خطرہ والے گروپوں میں شامل ہیں وہ بوسٹر خوراک لیں۔