انٹر نیشنل

امریکہ میں کورونا کا قہر جاری _ ایک ہی دن میں 11 لاکھ افراد متاثر

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے پیر کے روز ایک ہی دن میں 11 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے دنیا بھر کے ممالک میں ایک ہی دن میں اتنی بھاری تعداد میں کورونا وائرس کے کیس اب تک درج نہیں ہوئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ کورونا کی لہر جو کیس درج ہوئے تھے اس سے تین گنا زیادہ کیس فی الحال درج ہورہے ہیں

جنوری کے آغاز سے ہی امریکہ میں 5 لاکھ سے زائد کیس درج ہورہے تھے اور گزشتہ پیر کے روز 10 لاکھ کیس درج ہوئے تھے کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر اسکولوں، دفاتر اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے اور ملک میں آنے والے طیاروں کو بند کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button