جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی میں اوٹکور ، کوسگی اور مدور کو نمائندگی 

نارائن پیٹ 4/مئی ( اردولیکس) جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے بموجب نارائن پیٹ حج سوسائٹی میں نارائن پیٹ ضلع کے تین بڑے مسلم آبادی والے مقامات ، اوٹکور ، کوسگی اور مدور سے بھی نمائندگی دی گئی ہے ان مقامات میں اوٹکور سے جناب محمد عبدالمنیر پردے ، کوسگی سے جناب محمد ظہیر پاشاہ ، اور مدور سے جناب عبدالرحیم کاکجی ، کو اگزیکیٹیو ممبران کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے ، اسطرح اب سوسائٹی کے ممبران 16 کے بجائے 19 ہونگے ،جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر اور جناب مجاہد صدیقی ، معتمد عمومی نے ان اضافی ممبران سوسائٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ عازمین حج ضلع نارائن پیٹ کی خدمت کے لئے پیش پیش رہنگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button