بڑی خبر _ پاکستان میں زلزلہ سے 20 افراد ہلاک

حیدرآباد _ ایک  بڑے زلزلے نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ۔  زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔ 200 سے زائد دیگر زخمی ہوئے۔ پاکستان کے بلوچستان میں آج صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کوئٹہ میں جمعرات کی اولین ساعتوں میں آئے زلزلے سے عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔