انٹر نیشنل

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دو سال بعد عید الفطر کی رونقیں

حیدرآباد_ 2 مئی ( اردولیکس ڈیسک) سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں دو سال بعد عید الفطر اجتماعی طور پر منائی گئی۔کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دو سال بعد عیدگاہوں اور مساجد میں عید کی رونقیں دیکھنے میں آئی۔ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکہ اور کینیڈا ،ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج پیر کو عید منائی گئی ۔ مسجد الحرام اور مسجد نیوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں توحید السلام نے شرکت کی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا ۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے عید الفطر کی مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button