روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ _ 8 ہلاک 24 زخمی _ جان بچانے طلبہ عمارت سے کود پڑے

حیدرآباد _ روس  کے پیرم کرائی علاقے میں واقع پیرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 8 طلبہ  ہلاک ہو گئے۔ اور کئی  دیگر طلبہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور نے یونیورسٹی کی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ کچھ طالب علم گولی لگنے کے خوف سے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں چھپ گئے۔ کئی طلبہ نے کھڑکیوں سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

روس کی وزارت داخلہ کی اطلاع کے مطابق پیر کی صبح یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ حملہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم کی شناخت راز میں رکھی گئی ۔فائرنگ کے وقت یونیورسٹی کے طلباء اور عملے نے اپنے آپ کو کمروں میں بند کر لیا ۔ سرکاری ٹاس نیوز ایجنسی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک نامعلوم ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے دوران کچھ طالب علموں نے ایک عمارت کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں۔یہ یونیورسٹی ماسکو سے تقریبا 1،100 کلومیٹر مشرق میں ہے جس کی آبادی تقریبا 10 لاکھ ہے۔