فیس بک نے ٹرمپ پر لگائی دو سال کی پابندی

نئی دہلی _ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر دو سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ اس سال 6 جنوری کو کیپیٹل ہلز میں پیش آئے تشدد کے واقعات کے لئے  ٹرمپ کو ذمدار قرار دیا گیا تھا فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹوں پر ہنگامہ برپا کرنے کا ان پر  الزام عائد کیا گیا تھا۔ جس پر ان کی  پوسٹیں ہٹا دی گئیں اور پابندی عائد کردی گئی۔ فیس بک کمپنی کے نائب صدر ، نک کیلیگ نے کہا کہ 6 جنوری کو فیس بک پر ٹرمپ کی پوسٹوں نے کمپنی کے قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا  دو سال کے لئے اکاؤنٹ معطل کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم دوبارہ فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔ ان  کا اکاؤنٹ کم از کم 2023 تک معطل رہے گا۔

فیس بک نے کہا کہ نئے پروٹوکول کے مطابق ٹرمپ سخت سزا کے مستحق ہیں کیونکہ انھوں نے  ہمارے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی تھی