انٹر نیشنل

متحدہ عرب امارات میں منّکی پاکس کا پہلا کیس درج

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں منّکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے یو اے ای کے حکام نے منگل کو مغربی افریقہ سے سفر کرنے والی ایک نوجوان خاتون میں منکی پاکس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے جو سیاح کے طور آفریقہ سے ملک میں داخل ہوئی ہے اس طرح یہ  ملک کا پہلا کیس ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو حکومت نے مریض کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔ لیکن حکام اس کے رابطوں میں آنے والوں کی چھان بین کر رہے ہیں اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے "تمام ضروری اقدامات” کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے اس ہفتے کے شروع میں مشرق وسطیٰ میں پہلا کیس درج ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں 100 سے زیادہ کیسز کی نشاندہی کی ہے۔

چیچک سے مشابہت رکھنے والی منکی پاکس بیماری کے معاملات پہلے صرف ان لوگوں میں دیکھے گئے ہیں جن کا تعلق وسطی اور مغربی افریقہ سے ہے۔ لیکن برطانیہ، اسپین، پرتگال، اٹلی، امریکہ، سویڈن اور کینیڈا سبھی نے انفیکشن کی اطلاع دی، زیادہ تر نوجوان مردوں میں جنہوں نے پہلے افریقہ کا سفر نہیں کیا تھا۔ فرانس، جرمنی، بیلجیم اور آسٹریلیا نے بھی کیسز کی نشاندہی کی ہے۔

یہ وائرس  جنگلی جانوروں میں پیدا ہوتا ہے اور زیادہ تر مریضوں میں بخار، جسم میں درد، سردی لگنے اور تھکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔ شدید طور پر متاثر ہونے والے لوگوں کے چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر خارش اور زخم پیدا ہوتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button