رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین

نئی دہلی _ پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے ایک مکتوب میں کہا کہ الیکشن متفقہ تھا۔ پی سی بی کے 36 ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس کی قیادت سابق جسٹس شیخ عظمت سعید نے کی جس میں رمیز راجہ بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے ۔ رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مثبت رویہ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

رمیز راجہ کے خلاف کوئی بھی  مقابلہ میں نہیں تھے   رمیز راجہ پاکستان  کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ سابق چیئرمین احسان مانی نے تین سال کی مدت ختم ہونے کے بعد گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد رمیز کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق ، جنہیں حال ہی میں عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا ، نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔