انٹر نیشنل

حیدرآباد ایر پورٹ پر 25 لاکھ کا سونا پکڑا گیا

File photo

حیدرآباد:شمس آباد ایرپورٹ پرسونے کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے سونے کو ضبط کیاگیا۔حیدرآباد کسٹم کے ایرانٹلی جنس یونٹ نے دو مسافرین کو سونے کے ساتھ علحدہ علحدہ معاملات میں پکڑلیا۔پہلا مسافر کوویت اوردوسرا دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ان مسافرین نے 25لاکھ روپئے مالیت کے 478گرام کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی جس کو ناکام بناتے ہوئے زرد دھات ضبط کی گئی۔ان مسافرین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس کی ایماپر یہ سونا لایاجارہا تھا اور کہاں منتقل کیاجارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button