انٹر نیشنل

میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ 53 افراد ہلاک _ کارگو ٹرک کے الٹ جانے سے ہوا حادثہ

میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ 53 افراد ہلاک _ کارگو ٹرک کے الٹ جانے سے ہوا حادثہ_ ٹرک میں تارکین وطن سوار تھے 

حیدرآباد_ 10 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو  میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 53 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہیں ۔ تارکین وطن کو لے جانے والا ایک ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور  54 زخمی ہوگئے۔  یہ حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں پیش آیا۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے ساتھ ٹرک کی اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔یہ حادثہ تارکین وطن کو کارگو ٹرک میں لے جانے کے دوران پیش آیا

 

تارکین وطن کی اسمگلنگ کے واقعات جنوبی میکسیکو میں اکثر ہوتے رہتے ہیں۔  پڑوسی ممالک سے بہت سے تارکین وطن میکسیکو کے راستے سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے  ہیں۔ اسی کوشش کے دوران کارگو ٹرک کا یہ حادثہ پیش آیا۔

 

حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں کم از کم 107 افراد سوار تھے۔ ٹرک لوگوں سے بھرا ہوا تھا اور یہ فٹ پاتھ کی ریلنگ سے ٹکرا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ اچانک الٹ گیا۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس نے کچھ تارکین وطن کو ٹرک سے بچا کر ہاسپٹل پہنچایا۔ کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹرک میں اور بھی لوگ موجود تھے اور وہ حادثے کے بعد پولیس کے خوف سے بھاگ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button