تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں شیر کا بچھڑے پر حملہ

عادل آباد: عادل آباد ضلع کے بھیم پور جنگلاتی علاقہ میں شیر نے بچھڑے پر حملہ کر دیا۔ ہفتہ کی رات تامسی کے مضافاتی علاقے میں چار شیروں کے سڑک عبور کرنے کے ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد گنجالا علاقے میں شیر کے بچھڑے پر حملہ سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ کل تک تامسی، گولا گھاٹ اور پپل کوٹی کے آس پاس شیروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ مقامی افراد محکمہ جنگلات کے حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ شیروں کو عوامی مقات میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button