انٹر نیشنل

کابل ایرپورٹ پر سینکڑوں افراد جمع_ ملک چھوڑنے کی تیاری _ ایرپورٹ پر امریکی سیکورٹی کی ہوائی فائرنگ

حیدرآباد _ افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد دارالحکومت کابل میں اتوار سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے اور کئی وزرا کے استعفوں کے بعد کئی افراد ملک چھوڑ کر چلے جانے کی کوشش شروع کردی ہے اسی کوشش میں اتوار کی رات سینکڑوں افراد کابل میں واقع حامد کرزئی ایرپورٹ میں داخل ہوگئے ۔تاکہ وہ کسی محفوظ ملک منتقل ہوسکیں۔ایرپورٹ پر سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ایرپورٹ کے رن وے پر رکھے گئے طیاروں میں چڑھنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرپورٹ پر اچانک سینکڑوں افراد کے داخل ہونے کے بعد ایرپورٹ پر تعینات امریکی سیکیورٹی نے انھیں ایرپورٹ سے باہر نکالنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کردی۔جس میں چند افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کی صبح تک بھی سینکڑوں افراد ایرپورٹ پر ہی قیام کئے ہوئے تھے کئی خاندان گھر دار چھوڑ کر سونا چاندی، نقد رقم لے کر ایرپورٹ پہنچ رہے ہیں انھیں خوف ہے کہ طالبان کی حکومت میں وہ ملک میں نہیں رھ سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button