انٹر نیشنل

شان رسالت میں گستاخی اظہار خیال کی آزادی نہیں _ روسی صدر کے بیان کا عمران خان نے کیا خیرمقدم

حیدرآباد _ 26 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر میر پوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوٹن نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔روسی صدرنے مزید کہا کہ شان رسالتؐ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

 

روسی صدر نے کہا کہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ملک  کے طور پر تیار ہوا ہے اور ہم ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں،مگر کچھ دوسرے ممالک اس چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں

 

اسی دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ؐ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتاہوں کہ نبی پاک کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button