جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میدک ضلع کے تین نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک _ ایک بائیک پر چار نوجوان کررہے تھے سفر

میدک _ 20 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ضلع میں ایک موٹر بائیک  پر سفر کرنے والے 4 نوجوانوں کی بائیک کار سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔

 

غلط راستے پر سفر کرنا ان نوجوانوں کو مہنگا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع میدک میں قومی شاہراہ 161 پیر کی رات اللہ درگم  منڈل کے بداڈیڈا پور میں کار اور بائک کے  تصادم میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پپنا پیٹ منڈل کے بچرام گاؤں کے گڈم پربھاکر، گڈم مہیش اور اللہ درگم کا رہنے والا سریکانت سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے جبکہ ٹڈم مسایا زخمی ہو گیا۔

 

یہ چار نوجوان سنگاریڈی ضلع کے اندول منڈل کے نڈولا پور میں ایک منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں واپس آرہے تھے جب وہ پیڈا پور پہنچے ان کی بائیک سامنے سے  آنے والی کار کو ٹکر مار دی۔ ایک ہی بائک پر سفر کرنے والے چار نوجوانوں کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button