تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کو سی آر پی سی 41 کے تحت نوٹس حوالے- گستاخ کی دوبارہ گرفتاری کی تیاری !

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کی پولیس نے ملعون راجہ سنگھ رکن اسمبلی گوشہ محل کی گرفتاری کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں آج  حیدرآباد کی شاہ عنایت گنج پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو سی آر پی سی 41 کے تحت نوٹس حوالے کردی ہے سمجھا جاتا ہے کہ اس نوٹس کا جواب دینے کے بعد ملعون راجہ سنگھ کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے

بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل شان رسول ﷺ میں گستاخی کے بعد ملعون راجہ سنگھ کو منگل ہاٹ پولیس نے سی آر پی سی 41 رول کے تحت نوٹس دئے بغیر ہی گرفتار کیا تھا جس کی وجہ سے عدالت نے اسے فوری طور پر ضمانت دے دی تھی کیونکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو سی آر پی سی 41 کے تحت پہلے نوٹس جاری کی جاتی ہے اس کے بعد اس کو گرفتار کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button