ہندوستانی انجینئر پراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او مقرر

ہندوستانی انجینئر پراگ اگروال ٹوئٹر کے سی ای او مقرر 

حیدرآباد_ ہندوستانی نژاد پراگ اگروال کو سوشل میڈیا کی معروف کمپنی ٹوئٹر کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی جگہ پراگ اگروال کو نیا سی ای او بنایا گیا۔ کمپنی میں شامل ہونے کے دس سال کے اندر پاراگ اگروال کو اس اعلیٰ عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔

کون ہیں پراگ اگروال؟

ہندوستان میں پیدا ہونے والے پراگ اگروال نے 2005 میں IIT بمبئی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک  کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 2011 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے مائیکروسافٹ، اے ٹی اینڈ ٹی لیبز اور یاہو میں تحقیق کی۔ پراگ اگروال نے 2011 میں ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر ٹوئٹر جوائن کیا، 2018 میں، انہیں ٹوئٹر کا چیف ٹیکنالوجی آفیسر (CTO) مقرر کیا گیا۔ وہ گزشتہ دس سالوں سے ٹوئٹر کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں۔