اسرائیل میں سروں سے جڑے جڑواں بچوں کے کامیاب آپریشن میں کشمیر کے ڈاکٹر نور الاویس جیلانی کا اہم رول

حیدرآباد _ اسرائیل میں حالیہ دنوں سروں سے جڑے جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن میں کشمیر کے ڈاکٹر نور الاویس جیلانی کا اہم کرداررہاہے  ہندوستان سے تعلق رکھنے والے نور الاویس جیلانی ایک مشہور نیورو سرجن ہیں جو برطانیہ کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ ہاسپٹل میں خدمات انجام دیتے ہیں ان سے  اسرائیل کے ساروکا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے پچھلے سال ربط پیدا کرتے ہوئے ایک سال عمر کے سروں سے جڑے جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن میں مدد کی خواہش کی۔جس پر ڈاکٹر نور الاویس جیلانی نے سروں کو علیحدہ کرنے کے آپریشن میں مدد سے اتفاق کیآ۔ اور ان بچوں کو 12 گھنٹے آپریشن کے بعد الگ کیا گیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے لیے سخت محنت کی۔