انضمام الحق کو دل کا دورہ _ لاہور کے ہاسپٹل میں ہوئی انجیو پلاسٹی

حیدرآباد_ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ جس پر انھیں لاہور کے ایک ہاسپٹل میں انجیو پلاسٹی کی گئی ۔ہاسپٹل  ذرائع نے بتایا کہ انضمام کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے

1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں انضمام الحق کو ملک کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا گیا تھا ۔ 51 سالہ انضمام الحق، جو اس سے قبل پاکستان ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں ، اس وقت اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے شائقین سے رابطے میں ہیں۔