انٹر نیشنل

مناسک حج کا آغاز _ لاکھوں حجاج کرام منی پہنچ گئے

جدہ _ 7 جولائی ( اردولیکس) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے تقریبا 10 لاکھ حجاج کرام خانہ کعبہ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد احرام باندھ کر منی پہنچ گئے اس کے ساتھ ہی مناسک حج کا آغاز آج8 ذوالحجہ کی صبح سے ہوگیا ہے۔

منی میں جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بنائی گئی ہے۔گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک سے عازمین کی سعودی عرب آمد پر پابندی عائدرہنے کے بعد امسال10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں ساڑھے8 لاکھ غیرملکی عازمین شامل ہیں

۔مکہ مکرمہ ،منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی طرف جانے والی شاہراہوں پر دھکم پیل سے بچنے کے لئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ مناسک حج کی ابتداء ہر سال8 ذوالحجہ بمطابق ہجری سال سے ہوتی ہے۔حجاج کرام کو8 ذوالحجہ کوظہر سے پہلے منیٰ پہنچ جانا ہوتا ہے۔منیٰ،مکہ شریف سے 3میل کے فاصلے پربہت بڑا میدان ہے،جس کے ارد گرد پہاڑیاں بھی ہیں۔

منیٰ میں5نمازیں ادا کرنی ہوتی ہیں۔جن میں ظہر، عصر،مغرب، عشاء اور 9ذوالحجہ کی فجر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button