حیدرآباد اور بنگلور آنے والے دو طیارے ٹکرانے سے بچ گئے _ دبئی میں اتوار کو پیش آیا تھا واقعہ _ سینکڑوں مسافروں کی بچ گئی جان

حیدرآباد _ 14 جنوری ( اردو لیکس) دبئی میں ہندوستان جانے والے دو طیاروں کے درمیان ایک بڑا تصادم ٹل گیا جس سے سینکڑوں جانیں بچ گئیں۔ دونوں امارات کے طیارے تھے اور ممکنہ تصادم اس وقت ہونے والا تھا جب دونوں طیارے بیک وقت دبئی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کیلیے  رن وے پرپہنچ گئے۔ ان میں سے ایک دبئی  سے حیدرآباد اور دوسراطیارہ دبئی تا بنگلورو روانہ ہونے والا تھا۔

ایمریٹس فلائٹ شیڈول کے مطابق دونوں پروازوں کی روانگی کے اوقات میں پانچ منٹ کا وقفہ تھا، بتایا گیا ہےکہ دبئی-حیدرآباد طیارہ EK-524 رن وے  سے ٹیک آف کے لیے تیز ہو رہا تھا اسی رن وے پر بنگلور آنے والا طیارہ بھی آگیا ۔جب عملے نے ایک رن وے پر دو طیارے دیکھے تو فوری چوکس ہوگئے اور ان انھیں روک دیا جس کے وجہہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

اے ٹی سی کی مداخلت کے بعد، بنگلور جانے والے ایمریٹس کی فلائٹ نے ٹیک آف کیا اور حیدرآباد جانے والی ایمریٹس فلائٹ دوسرے رن وے پر واپس چلی گئی اور چند منٹ بعد اس نے اڑان بھری۔