انٹر نیشنل

افغانستان میں طالبان کی حکومت پر ملالہ یوسف زئی کو تشویش _ کہا خواتین کا مستقبل ہوگا تشویشناک

حیدرآباد _ لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں خواتین کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ "مجھے وہاں کی خواتین ، اقلیتوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے بارے میں گہری تشویش ہے”۔ انہوں نے طالبان کے ملک پر مکمل قبضہ کرلینے کی اطلاعات کے بعد  تبصرہ کیا کہ وہ افغانستان کو طالبان کے ہاتھوں میں جاتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احساننے2012 میں ملالہ کو گولی ماری تھی۔تاہم خوش قسمتی سے وہ اس واقعے سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی۔ اور فی الحال خواتین کی تعلیم کے حق کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔ جس پر نوبل انعام بھی ملا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button