مسجد الحرام میں ایک شخص ہتھیار کے ساتھ منبر پر چڑھنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا

جدہ _ مکہ مکرمہ میں جمعہ کی نماز سے قبل مسجد الحرام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص احرام کی حالت میں مسجد الحرام  کے منبر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے ، اس شخص کو فورا  پبلک سیکیورٹی کے عہدیداروں نے پکڑ لیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے آفیشل ٹیوٹر پر اس واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔حرمین شریفین کے اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کے پاس ہتھیار بھی تھا جو مسجد الحرام کے خطیب کی طرف آگے بڑھ رہا تھا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے