تلنگانہ

حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کے نئے قانون کا ہوگیا آغاز _ آپریشن روپ کی مہم کے پہلے دن 3لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے عائد

حیدرآباد  _ 4 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد میں پیر سے شروع ہونے والی ٹریفک پولیس کے نئے قانون آپریشن روپ کی مہم کے  پہلے ہی دن ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی اور اسٹاپ لائن یا زیبرا کراسنگ پر گاڑیوں کو روکے جانے پر 472 موٹر سیکل سواروں اور 18 اداروں کے خلاف 3لاکھ 6 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔سڑکوں کے کنارے غیر مجاز قبضے کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوۓ ان غیر مجاز قبضوں کو برخاست کیا جارہا ہے۔ جرمانے 100 روپے سے لے کر 1000 روپے کے درمیان عائد کئے گئے ۔

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے نشاندہی کرتے ہوۓ کہا کہ فٹ پاتھ پر بنڈی والے اور ہاکرس غیر مجاز قبضے کر رہے ہیں۔ بنڈی والے اور دکاندار، فٹ پاتھ پر اپنا سامان رکھتے ہوۓ راہگیروں کے لئے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹاپ لائن پر گاڑی کو نہ روکنے والوں پر بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے اس مہم کے سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ۔ یہ کہتے ہوۓ کہ ٹریفک کی ایسی ہی صورتحال رہے گی تو حیدرآبادکا حال بھی بنگالورو کی طرح ہو جاۓ گا،انہوں نے کہا کہ عوامی ٹرانسپورٹ میٹروٹرینیں یا آرٹی سی بسوں کے زائد استعمال سے ٹریفک جام میں کمی ہو سکے گی۔انہوں نے ٹریپل رائیڈنگ اور دوسری خلاف ورزیوں کے خلاف بھی اختباہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button