انٹر نیشنل

چین کے ایک صوبے میں لاک ڈاؤن _ 44 کورونا کیسوں پر 5 لاکھ سے زائد آبادی کو کردیا گیا کورنٹائن

چین کے ایک صوبے میں لاک ڈاؤن _ 44 کورونا کیسوں پر 5 لاکھ سے زائد آبادی کو کردیا گیا کورنٹائن

حیدرآباد _ 14 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ شروع ہورہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں منگل کے روز کورونا وائرس کے  51 کیس درج ہوئے ہیں جن میں سے 44 کیس ژی جیانگ صوبے میں پائے گئے، جو ایک بڑا صنعتی اور تجارتی مرکز ہے جس پر   مقامی حکام کو  الرٹ کر دیا گیا مقامی حکام نے  44 کیس سامنے آنے کے تقریباً 5.40 لاکھ لوگوں کو کورنٹائن کردیا ہے  اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔سینکڑوں پروازیں منسوخ کردئے گئے ہیں

 

جی ڈی پی اور برآمدات کے لحاظ سے ژی جیانگ چین کے سرکردہ صوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کے پیش نظر حکام وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ہانگژو سے سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔  اگرچہ دیگر ممالک کے مقابلے میں چین میں کورونا کیسوں کی تعداد کم ہے، لیکن فروری میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے پیش نظر احتیاط برتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button