ملا عبدل غنی بارادر ‘ افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ !

نئی دہلی _ ملا عبدل غنی بارادر کو طالبان حکومت کے سربراہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ وہ فی الحال طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے خبر دی ہے کہ تین طالبان رہنماؤں نے اس فیصلہ کی تصدیق کی ہے۔ طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور شیر محمد بھی اہم عہدوں پر فائز ہوں گے۔

 

گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا تھا  کیونکہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو معاہدہ طے پایا تھا اس تناظر میں مارچ 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ نے بارادر سے فون پر بات کی۔اور  افغانستان میں تشدد کے خاتمے پر زور دیا تھا ٹرمپ سے بات چیت کے بعد بارادر کا نام اچانک سرخیوں میں آگیا تھا ۔ طالبان کے نمائندے کی حیثیت سے انہوں نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے مذاکرات کیے۔ بارادر نے ایک طالبان ٹیم کی قیادت کی جس نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا تھا