انٹر نیشنل

ممبئی دہشت گرد حملے کے مجرم ساجد مجید میر کو پاکستان میں 15 سال قید کی سزا

2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مجرم ساجد مجید میر کو پاکستان میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا ملک کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں سنائی ہے ۔

ساجد مجید میر کے سر پر امریکہ میں 50 ملین ڈالر کا انعام تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ساجد میر کو فینانسشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) حکام کے دورہ پاکستان کے موقع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ساجد میر گزشتہ اپریل سے لاہور کی کوٹ لاکھ جیل میں قید ہیں۔ ساجد میر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے لیے کام کرتا تھا۔ اگرچہ پاکستان نے ماضی میں کہا تھا کہ ساجد میر مر گیا ہے لیکن مغربی ممالک نے اس پر یقین نہیں کیا۔ اور انھوں نے ٹیرر فنانسنگ کیس میں اسے گرفتار کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا ۔ ساجد میر کو بعد میں پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button