انٹر نیشنل

نیرج چوپڑہ نے کی تاریخ رقم۔ جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے امریکہ میں عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں مردوں کے جیولن تھرو نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ انھوں نے آج صبح Oregon میں اپنی چوتھی کوشش میں 88 اعشاریہ ایک تین میٹر نیزہ پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیرج چوپڑا عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی اتھیلیٹ بن گئے ہیں۔ Anderson Peters نے 90 اعشاریہ پانچ چار میٹر نیزہ پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ نیرج چوپڑہ کی شاندارکامیابی پرملک بھرمیں خوشی کی لہردوڑ گئی اوران کے گھرمیں جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button