انٹر نیشنل

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کوویڈ پابندیوں کے پیش نظر اپنی شادی ملتوی کردی

حیدرآباد _ 23 ،جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کوویڈ کی پابندیوں کے پیش نظر اپنی شادی کو  ملتوی کردینے کا اعلان کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈا آرڈرن فروری میں اپنے بوائے فرینڈ و ٹی وی ہوسٹ کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

لیکن نیوزی لینڈ میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیلٹا وائرینٹ اور اومیکرون کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر ملک بھر میں کوویڈ پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں یہ پابندیاں فروری کے اواخر تک ہیں جس کے پیش نظر عوام کو ہجوم کی شکل میں جمع ہونے پر پابندی عائد ہے اور شادی و دیگر تقاریب میں 100 سے زیادہ افراد کو مدعو نہیں کیا جا سکتا۔اس لئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے  40 سالہ جیسنڈا آرڈرن 2019 میں اپنے بوائے فرینڈ  گیفورڈ سے منگنی کی تھی  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی ایک دو سال کی بیٹی بھی ہے اور وہ اس کا بھرپور خیال رکھتی ہیں۔ انھوں نے گھریلو زندگی اور سیاسی زندگی میں بہترین توازن بنا رکھا ہے

واضح رہے کہ مارچ 2019 میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں دھشت گرد حملہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کافی مشہور ہوئی تھی

انھوں نے مسلمانوں اور اسلام سے اپنی محبت اور وابستگی کا نادر مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف نماز جمعہ کے اختتام تک موجود رہی بلکہ جمعہ کے خطبہ سے قبل زبردست اجتماع سے خطاب کیا تھا ۔مارچ 2019 میں جمعہ کو النور مسجد کے پاس کرائسٹ چرچ سٹی میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی تھی ۔ سانحہ سے متاثرہ النور مسجد کے سامنے والے ہیگلے پارک میں نماز جمعہ ادا کی گئی تھی ۔ نماز کے  اجتماع میں  وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی پہنچیں تھیں اور مسلمانوں اور شہیدوں کے اہل خانہ سے اظہار یگانگت کیا تھا ہیگلے پارک میں مسلمانوں سے اظہار یگانگت کے لیے مختلف مذاہب اورعقائد سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس موقع پر مختصر پیغام میں حدیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو بقیہ پورے جسم میں بھی درد ہوتا ہے۔ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم سب متحد ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ آگے بھی متحد رہیں گے۔اس موقع پر شہیدوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی منائی گئی تھی  ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button