انٹر نیشنل

ہندوستان پرحملہ کرنےالقاعدہ کی دھمکی۔ ناموس رسالت صلعم کے دفاع کیلئے دہشت گردوں کی ضرورت نہیں۔بیرسٹراویسی کا اردو میں ٹویٹ

نئی دہلی: القاعدہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ملک کی حکمران جماعت بی جے پی کے دولیڈرس کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی پر ہندوستان میں حملے کرے گا،

شدت پسند سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی امریکہ میں قائم سائٹ نامی ایک تنظیم نے برصغیر کی القاعدہ کے اس بیان کی طرف توجہ مبذول کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند جماعت ان شخصیات کو ختم کردے گی جوپیغمبراسلام کی توہین کرتے ہیں۔ القاعدہ کی اس دھمکی کے بعد بیرسٹر اسدالدین اولی رکن پارلیمنٹ حیدر آباد وصدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین نے ہندوستان پرحملہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی حضوراکرم صلعم کا نام بلند و بالا ہے۔اس کے دفاع کے لئے القاعدہ جیسے دہشت گردوں کی ضرورت نہیں ہے،

اللہ سبحانہ تعالی ہمارے ملک کو ان خوارج سے محفوظ رکھے جو فساد پھیلاتے ہیں اور اسلام کا نام بدنام کرتے ہیں،صدر مجلس نے اردو میں اپنے ٹوئٹرپیغام میں لکھا ہے کہ ہندوتواوادیوں کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام دہشت گردی کومسترد کرتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button